منگل, مئی 12, 2026

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

کراچی میں صحافی وسیم ہاشمی ڈکیتی کا شکار، پیپلز پیرامیڈیکل کے رہنما عمیر شیخ کی اظہارِ یکجہتی اور مدد کا اعلان

کراچی : شہر قائد میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران چینل فائیو کے ہیلتھ رپورٹر وسیم ہاشمی بھی ڈکیتی کی سنگین واردات کا شکار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ قائد آباد کی حدود میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے وسیم ہاشمی سے نئی زیرو میٹر موٹر سائیکل، ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔

واردات کے دوران وسیم ہاشمی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو کے پستول پر ہاتھ مارا جس سے اسلحہ نیچے گر گیا، تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ صحافی برادری میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے سابق جنرل سیکریٹری اور ضلع کورنگی کے ہر دلعزیز ملازم عمیر شیخ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صحافی وسیم ہاشمی سے مکمل اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ عمیر شیخ کا کہنا تھا کہ صحافی ہمارے بھائی ہیں، ان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وسیم ہاشمی کے نقصان کے ازالے کے لیے ہر ممکن مدد کی جائے گی، انہوں نے حکومت سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ قائد آباد میں سرگرم ڈاکوؤں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور متاثرہ صحافی کو مالی معاونت فراہم کی جائے۔