کراچی: محکمہ صحت سندھ نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی میں انتظامی سطح پر اہم پیش رفت کرتے ہوئے اپر ڈویژن کلرک/سینئر کلرک (BPS-14) کو اسسٹنٹ / اسسٹنٹ انچارج (BPS-16) کے عہدوں پر ترقی دینے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ جاتی ذرائع کے مطابق یہ ترقیاں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس، جو 31 اکتوبر 2025 کو منعقد ہوا، کی سفارشات کی روشنی میں کی گئیں، جن کی حتمی منظوری وزیر صحت سندھ نے دی۔ ترقی پانے والے افسران کو فوری طور پر ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر گریڈ 16 میں ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسران کو ترقی دی گئی ان میں محمد عامر خان ولد بنّے خان، ناصر بن عبداللہ ولد عبداللہ، محمد اکبر علی ولد حسن علی، انور علی ولد وزیر حسین، محمد عارف ولد محمد صادق، محمد اکرم کمال ولد کمال الدین، عامر سہیل ولد علی اکبر اور شعیب فرید ولد عبدالرشید شامل ہیں۔ تمام افسران کو اسسٹنٹ / اسسٹنٹ انچارج (BPS-16) کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے اور ان کی تعیناتی جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی یا محکمہ صحت سندھ میں عمل میں آئے گی۔
یہ نوٹیفکیشن سیکریٹری صحت سندھ ریحان اقبال بلوچ کے دستخط سے جاری کیا گیا، جس کی نقول آگاہی اور ضروری کارروائی کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر JPMC، وزیر صحت کے پرسنل سیکریٹری، سیکریٹری صحت کے پرسنل سیکریٹری اور متعلقہ افسران کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ محکمہ صحت کے حلقوں کے مطابق ان ترقیوں سے جے پی ایم سی کے انتظامی امور میں بہتری اور دفتری کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔


