ساہیوال : ڈپٹی کوآرڈینیٹر IRMNCH ساہیوال اکٹر عمیر رحمان،نے یونین کونسل نمبر ۵ کے شہری علاقوں میں دو کلینک آن ویلز کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈاکٹر عمیر رحمان نے طبی خدمات، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔ معائنہ کے مطابق تمام ضروری ادویات موجود تھیں اور عملہ مکمل حاضری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔
ڈاکٹر عمیر رحمان نے کہا کہ غیرمعمولی اور شہری علاقوں میں حاملہ خواتین، نومولود اور بچوں کو بروقت اور معیاری صحت کی خدمات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ یہ دورہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی ہدایات کے مطابق کیا گیا۔


