پیر, مارچ 23, 2026

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی قیادت کا ڈاکٹر وردہ کے گھر دورہ — وزیراعظم کے وفد سے اہم ملاقاتیں، فوری مطالبات منظور

پشاور: شہیدہ ڈاکٹر وردہ کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی اور انصاف کے مطالبے کے لیے پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (PDA) کی قیادت نے گزشتہ پورا دن ڈاکٹر وردہ کے گھر میں گزارا۔ اس موقع پر پی ڈی اے رہنماؤں نے خاندان سے اظہارِ تعزیت کے ساتھ ساتھ کیس کے لیے اپنی مکمل معاونت اور عزم کا اظہار کیا۔

بعد ازاں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے وفد سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں۔ وفد میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق صباء صادق، ایم این اے ڈاکٹر شائستہ جدون، ایم این اے علی جدون شامل تھے۔

پی ڈی اے نے ملاقاتوں میں ہر طرح کے سیاسی پہلوؤں کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے شہیدہ ڈاکٹر وردہ کے حق میں ٹھوس دلائل، شواہد اور قانونی نکات پیش کیے۔ پی ڈی اے کے مؤقف، منطق اور سخت مؤقف کے نتیجے میں ڈاکٹر وردہ کے خاندان اور ملک بھر کی میڈیکل کمیونٹی کے تمام فوری اور ضروری مطالبات موقع پر منظور کر لیے گئے۔

مزید پیش رفت اور بروقت رابطوں کو یقینی بنانے کے لیے ڈائریکٹ پرسنل کانٹیکٹس اور کارڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا، تاکہ کیس میں پیش رفت کسی تاخیر کا شکار نہ ہو۔ پی ڈی اے قیادت نے واضح اعلان کیا کہ ہم اپنی شہیدہ بہن ڈاکٹر وردہ کی قبر کی مٹی خشک ہونے سے پہلے اُنہیں مکمل انصاف دلا کر رہیں گے۔”