ہفتہ, جولائی 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

بھارت کی جارحیت کے خلاف جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں احتجاجی ریلی

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے آج بھارت کی گزشتہ شب پاکستان کے خلاف بلا اشتعال جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا۔ طلباء، اساتذہ اور عملے نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کی اور پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے حق میں آواز بلند کی۔

ریلی میں حب الوطنی کے نعرے اور عالمی انصاف کے مطالبات گونجتے رہے۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی جارحیت بند کرنے اور پاکستانی قوم کے حوصلے کو اجاگر کرنے کے پیغامات درج تھے۔

وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے اس موقع پر کہا کہ،”پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ہم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔”

ریلی کا اختتام پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کے ساتھ ہوا جامعہ اپنے طلباء میں حب الوطنی اور قومی ذمہ داری جذبہ پیدا کرنے کے عزم پر قائم ہے