ہفتہ, جولائی 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

بغیر اجازت غیر حاضری، محکمہ صحت پنجاب کا ڈاکٹروں کی تنخواہیں بند کرنے حکم

لاہور : محکمہ صحت پنجاب نے بغیر اجازت غیرحاضر ڈاکٹرز کی تنخواہیں فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا اور اسپتالوں کی او پی ڈیز کی بندش کے معاملے پر محکمہ صحت نے بغیر اجازت غیرحاضر ڈاکٹرزکی تنخواہیں فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین سمیت دو ڈاکٹرز کو معطل اور ایک کو نوکری سے برخاست کر دیا ۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سلمان حسیب کو سروسز ہسپتال سے پیڈا ایکٹ اور چلڈرن ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کے صدر ڈاکٹر احمد یار کو بھی معطل کردیاگیا۔

محکمہ صحت پنجاب نے تمام اسپتالوں کے میڈیکل سپرٹنڈنٹس کومراسلہ جاری کردیا،مراسلے کے مطابق ڈاکٹرز کے متعلقہ اسپتال واپس رپورٹ کرنے کے بعد تنخواہ بحال کی جائیگی۔

مراسلے کے مطابق بغیراجازت غیرحاضر ڈاکٹرز کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کردی گئی، تمام ڈاکٹرز، نرسزاورالائیڈ ہیلتھ اسٹاف کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ ڈاکٹرز، نرسز اور الائیڈ ہیلتھ اسٹاف کو فوری اپنی ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔