جمعہ, جون 20, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

ایس آئی سی وی ڈی بلدیہ ٹاؤن کراچی، جدید اور مفت قلبی علاج کی فراہمی کے لیے کھول دیا گیا

کراچی : سندھ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں اپنے 10ویں سینٹر کی سافٹ اوپننگ کردی ہے جہاں جدید ترین قلبی علاج کی فراہمی کا مفت آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ نیا مرکز ایس آئی سی وی ڈی کی اس مسلسل کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد حکومت سندھ کے تعاون سے کراچی کے عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

ایس آئی سی وی ڈی بلدیہ میں پرائمری اینجیوپلاسٹی، اینجیوگرافی، ایمرجنسی سروسز، آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (او پی ڈی) مشاورت، ایکو کارڈیوگرافی، عارضی پیس میکر، مستقل پیس میکر کی تنصیب، اور دیگر جدید قلبی علاج مفت فراہمی جاری ہے۔

اس موقع ایس آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر جاوید اکبر سیال کا کہنا تھا کہ یہ سہولت حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہر شہری کو دل کی بیماریوں کے جدید اور مؤثر علاج تک مکمل طور پر مفت رسائی حاصل ہو۔

ایس آئی سی وی ڈی بلدیہ کا باقاعدہ افتتاح جلد متوقع ہے، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے