جمعرات, جون 19, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

آفس کی کرسی پر بیٹھے رہنا۔کم عمری میں موت کا خطرہ

پورا دن  بیٹھے رہنے سےذیابیطس، موٹاپا، عارضہ قلب اور ذہنی امراض کا سبب 

کرسی، کرسی ،کرسی

میری کرسی کہا ہے؟؟

 آرام دہ کرسی چائیے؟؟

جناب کرسی چائیے آپ کی جتنی بھی  آرام دہ ہو لیکن مسلسل کرسی پر بیٹھے رہنے سے آپ موت سے  قریب سے  قریب تر ہوجائیں گے۔۔۔

ایک جگہ بیٹھ کرکمپیوٹر یا فائلوں پر کام کرنا انسان کی صحت کا دشمن ہے 

ماہرین کے مطابق۔۔ آفس میں ہم جس طرح کی کرسی پر بیٹھتے ہیں اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہمیں اور ہمارے  جسم  کو کس حد تک آرام مل سکتا ہے اور بصورتِ دیگر ہم کم عمری کی موت کے خطرے کی طرف 16 فیصد تک بڑھ سکتے ہیں۔

تحقیق  کے مطاق آفس  میں کرسی پرپورا پورا دن  بیٹھے رہنے سے بڑھاپے سے پہلے کی موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ دفاتر میں کام کرنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ کچھ دیر بعد اٹھے اورچلے تاکہ جسم کے تمام حصے رواں اور خون کی گردش معمول کے مطابق رہے۔کئی گھنٹوں تک ایک ہی جگہ پر مسلسل بیٹھ کر کام کرنے سے نہ صرف کھڑے ہونے اور بیٹھنے میں جسم کی پوزیشن خراب ہوتی ہے بلکہ اس سے گردن اور کندھوں کے پٹھے بھی متاثر ہوتے ہیں

تائیوان میں 13 سالہ تحقیق کے مطابق 4 لاکھ 81 ہزار 688 افراد نے حصہ لیا۔تحقیق کے نتائج جاما نیٹ ورک نامی جریدے میں شائع ہوئی۔

جو لوگ عام طور پر دن بھر کرسی پر بیٹھے رہتے ہیں وہ متعدد بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں ان میں دل کے عارضے کے ہاتھوں موت کا خطرہ 34 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔ علاوہ کسی بھی وجہ سے کم عمر میں موت کا خطرہ 16 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔جب ہم اورہمارا جسم متحرک نہیں ہوتا تب جسم میں بہت سی خرابیاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔اور ہمارے  اندارایک کے بعد ایک بیماریاں پرورش پانے لگتی ہیں  جن میں موٹاپا، ہائی بلڈپریشر، ہائی بلڈ شوگر، اضافی چربی اور کولیسٹرول، کمر کا درد، کندھے میں درد،  ہاتھوں میں درد، گردن میں  درد جیسی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔

ایک یا دومنٹ کی چہل قدمی سے دیگر مسائل و بیماریوں سے نجات

دفاتر میں کام کرنے والوں کے لئے سب سے زیادہ ضروری ہے کہ

مستقل بیٹھنے کے بجائے چلتے پھرتے رہے،،آٹھ گھنٹوں کے دوران ہر ایک گھنٹے کے اندار پانچ  منٹ کے لئے  اپنی کرسی سے اٹھ جائیں اور  چہل قدمی کریں۔ جب بھی کرسی کا انتخاب کریں آرام دہ کرسی کا انتخاب کریں جس سے کمر کے نچلے حصے کو آرام ملے

عالمی ادارہ صحت کی تجویزکے مطابق  زیادہ دیر بیٹھے رہنے کا ازالہ کرنے کے لیے ہر ہفتے 150 سے 300 منٹ کی  یا 75 سے 150 منٹ کی سخت جسمانی سرگرمی یا ورزش انجام دی جائے