منگل, جون 24, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے وفد کی نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز سے ملاقات

کراچی : پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے ایک وفد نے نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز سے ملاقات کی جس میں پیرامیڈیکس کو درپیش مسائل پر اظہار خیال کیا گیا

وفد میں پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے صوبائی سیکریٹری انفارمیشن امیر علی دیناری ، صدر کراچی ڈویژن حضرت کلام خان ، سیکریٹری انفارمیشن محمد نوید انور سمیت سول اسپتال ،جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ، سروسز اسپتال، نیو کراچی، قطر اسپتال اور تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے ذمہ دار شامل تھے۔

اس موقع پر نگراں وزیر صحت کا کہنا تھا کہ بہت جلد اداروں کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوں گے جس کے ثمرات سب کو ملیں گے۔ انہوں نے مذید کہا کہ ملازمین کے مسائل حل کرنے کے ساتھ اسٹرکچر اور ٹائم اسکیل پر کام کر رہے ہیں تاہم انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ملازمین ڈیوٹی اور فرض کے ساتھ انصاف کریں۔

حضرت کلام خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کا منشور ادارے کی بہتری ، مریضوں اور ملازمین کے مسائل کا ادراک ہے۔

ملاقات میں اسپتالوں کو درپیش مسائل، ایمبولینس سروس، ادویات، آپریشن تھیٹر، مریضوں کو دیا جانے والا کھانا، ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی ، ویکسینیٹرز اور ملیریا سپروائزرز کی پروموشن و دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

کرونا فنڈ میں خرد برد، ادارتی کرپشن، خواتین کو حراساں، اسائن ٹو ورک، سرکاری اراضی پر قبضہ و دیگر تمام شواہد پیش کر دیئے گئے۔ جس پر وزیر صحت نے دستاویزات دیکھ کر کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔