پیر, جون 23, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سروسز ہسپتال لاہور کے آپریشن تھیٹر سے جاری جعلی ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا

لاہور : سروسز ہسپتال لاہور کے آپریشن تھیٹر سے جاری ویڈیو کا بھانڈا پھوٹنے کے قریب، جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ڈاکٹروں نے انتظامیہ سے معاملے کی تحقیقات ختم کرنے اور ایف آئی اے سائبر کرائم سے درخواست واپس لینے کے لئے مختلف حربے اپنانا شروع کر دیئے ہیں۔ پیر کو ان ڈاکٹروں نے سروسز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو  دفتر میں یرغمال بنا کرشدید احتجاج کیا اور دھمکی دی ہے کہ سائبر کرائم کی درخواست واپس نہ لی گئی تو احتجاج جاری رکھیں گے۔

سوموار کے روز سروسز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے ڈاکٹر کو بچانے کے لئے احتجاج شروع کر دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایم ایس سروسز کی جانب سے دی جانے والی سائبر کرائم کی درخواست واپس لی جائے اور معاملہ کی تحقیقات ختم کی جائیں اس پر ڈاکٹرز نے ایم ایس آفس میں گھس کر اور ایڈمن بلاک کے سامنے شدید احتجاج کیا جس سے مریضوں کا علاج معالجہ برے طریقے سے متاثر ہو گیا۔سرجیکل ٹو کے ڈاکٹرز نے شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ جب تک سائبر کرائم کو دی جانے والی درخواست واپس نہیں لی جاتی احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سروسز ہسپتال لاہور کے آپریشن تھیٹر سے ایک اور ویڈیو وائرل ، انتظامیہ نے جعلی قرار دے دیا

دوسری جانب ایم ایس سروسز ہسپتال لاہور ڈاکٹر منیر احمد ملک نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سروسز اسپتال کی ایمرجنسی میں کوئی مشین خراب نہیں ہوئی ایک ڈاکٹرز نے سروسز اسپتال کو بدنام کرنےکے لئے جھوٹی ویڈیوبناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی جس کی تحقیقات کے لئے سائبر کرائم کو درخواست دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پروفیسر وارث فاروقہ من پسند کمپنی کو ٹھیکہ نہ دلوانے پر پروپیگنڈا کر رہے ہیں ،پرچیز کمیٹی کے چیئرمین نے 87 فیصد والی کمپنی کو مسترد کرکے 500 سے زائد فیصد والی کمپنی کو ٹینڈر دیا،پیپرارولز میں میرٹ سے ہٹ کر ٹھیکہ دینے کے خلاف درخواست دی جس پر ٹھیکہ کینسل ہو گیا۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ مجھ پر دباؤ ڈالا گیا کہ آپ میرٹ سے ہٹ کر کام کریں جس کے انکاراور بات کمیٹی میں پہنچائی تو وارث فاروقہ کی وارڈ سرجیکل 2 کے ڈاکٹرز نے دھاوا بول دیاڈاکٹر منیر ملک نے کہا کہ میرٹ سے ہٹ کر کوئی کام نہیں ہونے دیا جائے گا کرپشن کا خاتمہ کریں گے اور حکومت پنجاب کے ویژن او رلیکر اگے چلیں گے انہوں نے کہاکہ جس دن ویڈیو وائرل ہوئی اس دن 80 سے زائد آپریشن کئے گئے اب احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف بھی قانونی کاروائی کریں گے ۔