منگل, جون 24, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

لاہور جنرل ہسپتال اور سروسز اسپتال لاہور کے سیکورٹی گارڈز کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

لاہور : لاہور جنرل ہسپتال اور سروسز ہسپتال کے نجی سیکورٹی کارڈز تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث شدید مشکلات و پریشانی کا شکارہیں ۔ سیکورٹی گارڈز نے ڈیوٹی چھوڑ کر سیکورٹی کمپنی کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں تنخواہیں جو پہلے ہی بہت کم ہیں فوری ادا کی جائیں ۔

ذرائع کےمطابق گزشتہ روز لاہور جنرل ہسپتال اور سروسز ہسپتال لاہور میںخدمات انجام دینے والے نجی سیکورٹی کمپنی کے درجنوں سیکورٹی گارڈز نے تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نجی سیکورٹی کمپنیوں سے کوئی پوچھ کچھ کرنے والا نہیں کمپنی کی انتظامیہ ہسپتالوں سے معاہدے کے مطابق کروڑوں روپے فنڈز حاصل کرتی ہے مگر جن سیکورٹی گارڈز کے سروں پر وہ معاہدہ کرتی وہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

ان کے گھروں میں فاقہ کشی چل رہی ہے کمپنیاں پہلے سیکورٹی گارڈز کو انتہائی کم تنخواہ دیتے ہیں اور وہ بھی تین تین ماہ سے تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے انکی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔