منگل, جون 24, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

وزیر پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کا محکمہ صحت میں قائم ڈے کئیر سنٹر اور نرسری کا دورہ، بچوں کو تحائف پیش کئے

لاہور : وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ ملازمت کرنے والی خواتین کے چھوٹے بچوں کے لئے پنجاب کے سرکاری اداروں میں قائم ڈے کئیر سنٹرز کی آپ گریڈیشن کے لئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونیسف کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔ ماؤں اور بچوں کی بہتر صحت،بریسٹ فیڈنگ، چائلڈ نیوٹریشن، ویکسینیشن اور بہبود آبادی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے ڈے کئیر سنٹرز اور نرسریوں میں جدید سہولتیں مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونیسف سے جلد ہی اس مقصد کے لئے باقاعدہ درخواست کی جارہی ہے۔

ڈاکٹر جمال ناصر نےمحکمہ پرائمری ہیلتھ میں کام کرنے والی خواتین کے بچوں کے لئے بنائے گئے ڈے کئیر سنٹر اور نرسری کا دورہ کیا۔ انہوں نے بچوں کو اپنی جیب سے تحائف پیش کئے۔انہیں پیار کیا ،ان سے گپ شپ کی اور اٹینڈنٹ خواتین سے ڈے کئیر سنٹر کی ضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے محکمہ میں پرائمری ہیلتھ میں بنائے گئے ڈے کئیر سنٹر میں مزید سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت کی۔

گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ملازمت کرنے والی خواتین دوہری ذمہ داریاں ادا کرتی ہیں۔ ان کی ضروریات کا خیال رکھنا حکومت اور معاشرہ دونوں کی ضروری ہے۔ ملازمت اور روزگار کی وجہ سے خواتین میں نوزائیدہ بچوں کو دودھ پلانے کا رحجان کم ہو رہا ہے جس سے ماں اور بچہ دونوں کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ملازمت کرنے والی ماؤں کی سہولت کے لئے روزگار کی جگہوں پر بریسٹ فیڈنگ کارنر بنائے جائیں گے۔