جمعرات, جون 19, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر میں 20 کروڑ روپے سے زائد کی مشکوک ادائیگیوں کا انکشاف

لاہور: محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر میں 20 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیاں مشکوک قرار دے دی گئی ہیں ۔ نجی فرم کوڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں مریضوں کے سٹی سکین جعلی سلپ پر کروانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا گزشتہ دنوں آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آڈٹ کیا جس کے مطابق31 جنوری 2017 کو محکمہ صحت نے نجی کمپنی کے ساتھ 20 ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں سٹی سکین کی سہولت فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سٹی سکین کی سلپ پر مجاز ڈاکٹروں کے دستخظ ان کے اصل دستخط سے میچ نہیں کرتے تھے ۔ جعلی دستخط کی بنیاد پر 20 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیاں اس نجی فرم کو کر دی گئیں ہیں ۔اڈیٹر جنرل اف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں معاملے کی تحقیقات کروانے کی سفارش کی ہے ۔