پیر, جون 23, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سروسز اسپتال کراچی، ٹینڈر کھلنے سے قبل سربمہر ٹینڈرز معروف ٹھیکیدار کے ذاتی ملازم کے حوالے، ٹینڈرنگ کا سارا عمل مشکوک

کراچی : سروسز اسپتال کراچی کی انتظامیہ نے مالیاتی سال برائے  202324 کے لئے وصول تمام سربمہر ٹینڈرز ایک معروف ٹھیکیدار کے ذاتی ملازم کے حوالے کر دیئے ہیں جس نے اسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی مختلف سہولیات و خدمات کے  ٹینڈر کے سارے عمل کومشکوک بنا دیا ہے۔ اپنے ٹھیکیدار مالک کو ٹینڈر جتوانے کے لئے ذاتی ملازم نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پوشیدہ ٹینڈر ڈاکومنٹس کیسیل توڑ کر ریٹ حاصل کر لئے۔

روزنامہ ڈان میں شائع ٹینڈر کا اشتہار


سروسز
اسپتال کراچی میں مالیاتی سال برائے 202324 کے لئےمقامی ادویات کی خریداری، ڈائٹری اشیاء برائے مریض، دیگر متفرقاشیاء، آکسیجن گیس، آٹو ڈسٹرکٹیبل سرنجز اور  کنزیومیبلز (کیمیکل /کٹس) کے لئے سیپرا رولز 2010 (ترمیم شدہ 2013 اور 2017) کے تحتمینوفیکچررز، امپورٹرز، سول ایجنٹس اور سپلائرز سے سربمہر ٹینڈرطلب کیے گئے تھے جس کا اشتہار انگریزی روزنامہ ڈان میں 22 جون2023 کو شایع ہوا تھا۔

معروف ٹھیکیدار آفاق عالم خان

تمام ٹھیکیداروں کی جانب سے جب سربمہر  ٹینڈر جمع کرا دیئے گئے تومعلوم ہوا کہ اسپتال کے شعبہ ٹینڈر کا سربراہ ڈیٹا پروسیسنگاسسٹنٹ وقاص علی ولد شوکت علی ایک معروف کمپنی خان ٹریڈرز کے مالک آفاق عالم خان کا ذاتی ملازم ہے اور اسپتال کی ملازمت کے بعد شامکے اوقات میں ان کے  پاس ملازمت کرتا ہے اور ماہانہ تنخواہ وصولکرتاہے۔ سرکاری ملازم کی نجی نوکری جائز ہے لیکن ایسی صورت میں جب آپ کے ذمہ ٹینڈر کے پوشیدہ کاغذات وصول کرنا اور ان کو صیغہ رازمیں رکھنا ہو تب آپ اس ٹینڈر میں حصہ لینے والے ٹھیکیدار کے پاسملازمت نہیں کر سکتے یہ سیپرا اور پی ایم اینڈ آئی کے قوانین کے خلافہے۔

ٹھیکیدار کا ذاتی ملازم اور سروسز اسپتال کا ڈیٹا پروسیسنگ اسسٹنٹ وقاص علی

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال بھی وقاص علی نے آفاق عالم خان کو ڈائیٹ کا ٹینڈر جتوایا تھا اور اس سال بھی مریضوں کی خوراک کا ٹینڈر اپنے ٹھیکیدار مالک کو جتوانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لیئے ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق وقاص علی نے ٹینڈر میں حصہ لینے والے باقی تین ٹھیکیداروں کے سربمہر ٹینڈرز کھول کر ریٹ حاصل کیے پھر اس پر دوبارہ تھوک اور گوند کے ذریعے سیل لگا دی اور آفاق عالم کے ٹینڈر کا ریٹ باقیوں کے مقابلے میں کم کرکے ٹینڈر جتوانے کا تمام کام کر لیا جسکے وہ الگ پیسے وصول کرے گا اور پورے سال ڈائیٹ کی بلنگ سے اپناحصہ لیتا رہے گا۔

ٹینڈر کے سارے عمل کو ہی مشکوک اور متنازعہ بنانے پر سرکاری اداروںکے ٹھیکیداروں کی یونین بھی حرکت میں آگئی ہے اور انہوں نے سیپرا اور محکمہ صحت کے پی ایم اینڈ آئی ونگ کے ایڈیشنل سیکریٹری ابراہیم میمن کو تحریری شکایت جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ ٹینڈر کا عمل دوبارہ سے شروع کیا جائے۔ ٹھیکیداروں نے سروسزاسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہٹھیکیدار کے ذاتی ملازم وقاص علی کو فی الفور ٹینڈرنگ کے عمل سے ہٹایا جائے۔