منگل, جون 24, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

جناح اسپتال کراچی سے بچی کے اغوا پر نرس کے خلاف مقدمے کا اندارج ؛ نرسوں کا اسپتال میں احتجاج

کراچی :جناح اسپتال کراچی سے نوزائیدہ بچی کے اغواپر نرس کے خلاف مقدمے کے اندارج کے خلاف نرسوں نے احتجاج کیااور تمام شعبوں کا بائیکاٹ کیا جس سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین نے بینرز اورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ایف آئی آر ختم کروسمیت دیگر مطالبات درج تھے ۔ اس موقع پر شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔

مظاہرین نے ریلی کے صورت میں ڈائریکٹر آفس کا رخ کیا اور وہیں احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کی ناقص صورتحال پر نرس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے حالانکہ اس معاملے پر سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ سے پوچھا جانا چاہیے تھا کیونکہ یہ ذمہ داری ان کی ہے ، نرسوں کا کام صحت کی سہولیات کی فراہمی ہے اور مریضوں کی دیکھ بھال ہے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقدمہ ختم کیا جائے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ پریس کلب اور وزیر اعلی ہاؤس کا رخ کریں گے اور احتجاج کریں گے ۔