اتوار, جون 22, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

کالج آف نرسنگ ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال کراچی میں ایڈز کے حوالے سے پوسٹر مقابلے کا انعقاد

کراچی (رپورٹ : مانک کنگرانی) کالج آف نرسنگ ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال کراچی میں انسداد ایچ آئی وی ایڈز کے حوالے سے یادگاری پوسٹر مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ مقابلے کا انعقاد سی ڈی سی سندھ کے تعاون سے کیا گیا ۔

پروگرام کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر عبدالحمید جمانی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر ارشاد کاظمی ،عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹر فراز، ڈاکٹر صائمہ اورڈاکٹر ذاکر اعوان تھے۔

ڈاکٹر عبدالحمید جمانی اور ڈاکٹر ارشاد کاظمی نے شاندار پرنٹیشن کے لئے طلباء و اساتذہ اور پرنسپل کی کاوشوں کو سراہااور ایچ آئی وی ایڈز کے حوالے سے آگاہی کے تمام عنوانات کا احاطہ کیاگیا۔

پروگرام کے اختتام پر کالج کی پرنسپل خیر النساء نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا