اتوار, جون 22, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

کراچی کے تین بڑے اسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین بھی مسائل کا شکار

کراچی ( رپورٹ : مانک کنگرانی ) کراچی کی تین بڑے ہسپتال ڈاکٹر رتھ کے ایم فائو سول ہسپتال ، شہید بینظر ٹراما سینٹر اور ایس آئی یو ٹی کے سیکڑوں مریضوں کے ورثا لاوارث ، کچرے پر سونے پر مجبور ہیں ۔ مجبور انتظامیہ کی جانب سے صفائی و ستھرائی تک کا بندوبست نہیں کرایا جاتا ۔ سیکورٹی گارڈز پیسے بٹورنے کے لئے رات بھر سونے بھی نہیں دیتی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے تین اہم و بڑے اسپتالوں ڈاکٹر رتھ کے ایم فائو سول اسپتال ، شہید بینظیر ٹراما سیٹر اور ایس آئی یو ٹی میں داخل مختلف امراض میں مبتلا سیکڑوں مریضوں کے ورثا لاواثوں کی طرح کچرے پر سونے پر مجبور ہیں ۔

انتظامیہ کی جانب سے مجبور اور بے بس لواحقین اور اٹینڈنٹس کے لئے کوئی بھی خاطر خواہ بندوبست نہیں کیا جاتا ۔ اسپتالوں کی انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کے لواحقین کے لئے بیٹھنے کے لئے کوئی مناسب انتظام تک نہیں ہے اور جہاں لواحقین بیٹھ جاتے ہیں وہاں صفائی اور ستھرائی کا ناقص ترین انتظام ہے اور جھاڑو تک نہیں دیا جاتا ۔

مزید پڑھیں : سول اسپتال کراچی میں کرسیاں نہ ہونے پر حاملہ خواتین زمین پر بیٹھنے پر مجبور

اس سلسلے میں معلوم کرنے پر ڈرے سہمے ورثا نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ہیلتھ ٹائمز کو بتایا کہ خراب صورت ہر جگہ پر ہو گی مگر یہاں برا حشر ہے ۔ رات دن کچرے پر بیٹھنے کے باوجود کسی کو شکایت بھی نہیں کر سکتے۔ اگر شکایت کی تو اپنے پیاروں کے علاج تک ہاتھ ڈھونے پڑھ جائینگے ۔

اس ضمن میں نوشہرو فیروز سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے بتایا کہ ان کے مریض کو آنتوں کا مرض لاحق ہے ۔ جس کی وجہ سے نوجوان بیٹے کے علاج کے لئے پچھلے چار برسوں سے یہاں آ رہا ہے اور اس صورتحال کو جھیل رہا ہے ۔ ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ برس کے نوجوان کی بڑی بہن کا کہنا تھا کہ تین بہنوں کا اکیلا بھائی ہے ۔کچی شراب پینے کی وجہ سے ان کے گردے خراب ہو چکے ہیں جن کا ہر ہفتے ڈائیلاسز ہوتا ہے جس کی وجہ سے گھر نہیں جا سکتے ، ان کا مذید کہنا تھا کہ باپ کے فوت ہونے کہ بعد گھر میں کمانے ولا کوئی نہیں ہے ۔

اسی طرح میرپور خاص سے تعلق رکھنے والے گردوں کے مرض میں مبتلا نوجوان کو شکایت تھی کہ ان ٹیسٹ وغیرہ سب کچھ ہو چکے ہیں ۔ ان کا ٹرانسپلانئنٹ ہونا ہے ۔ پچھلے ایک سال سے تاریخوں پہ تاریخ دی جا رہی ہے ۔ ورثا کو سب سے زیادہ شکایت یہی تھی کہ ایک انتظامیہ کی جانب سے صفائی نہیں کرائی جا رہی ۔ اوپر سے سیکیورٹی گارڈز رات کو انہیں کچرے پر بھی سونے نہیں دیتے۔