لاہور : چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے زمان پارک میں ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال، لانگ مارچ، انتخابات اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔
ڈاکٹر اختر ملک کی جانب سے مختلف ہسپتالوں کے گئے دوروں سے متعلق عمران خان کو آگاہ کیا گیا ہیلتھ فیسلیٹیز میں عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے وضع کردہ میکانزم پر آگاہ کیا۔
عمران خان نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک کے شروع کردہ اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ محکمہ صحت میں کرپشن سے پاک ماحول اور بھرتی میں میرٹ کلچر فروغ دیا جائے۔صحت عامہ کے شروع کردہ میگا پراجیکٹس سے متعلق بھرپور آگہی مہم چلائی جائے۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت عامہ کی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ہمارے عوامی منصوبے شریوں کی زندگی میں بہتری اور نئے رحجانات کا تعین کریں گے۔محکمہ صحت میں ایڈہاک بھرتیوں سے ہسپتالوں کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی گی۔