لاہور:یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزنے مریضوں تک صحت کی شاندارسہولیات کو یقینی بنانے کیلئے اسلامک ایڈ کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدایم اویوتقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹرمسعودصادق،میڈیکل ڈائریکٹرپروفیسرمحمدسلیم،اسلامک ایڈیوکے کے سربراہ محمودالحسن اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی، وی سی پروفیژرڈاکٹرمسعودصادق، میڈیکل ڈایریکٹرپروفیسرڈاکٹرمحمدسلیم اور محمودالحسن نے معاہدہ پردستخط کے بعد یادداشت کا تبادلہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر میڈیا بریفنگ بھی کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزاور اسلامک ایڈیوکے کے درمیان ہونے والا آج کا معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔معاہدے کے مطابق چلڈرن ہسپتال لاہورمیں 10کروڑروپے کی لاگت سے پیڈریاٹک ایمرجنسی میں مزیدبہتری لائی جائے گی۔ معاہدے کے تحت چلڈرن ہسپتال لاہورمیں ڈیجیٹلائزیشن پر کام ہوگا۔یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزاور اسلامک ایڈیوکے کے مابین ہونے والامعاہدہ انتہائی خوش آئندہے۔ پاکستان کے باہربیٹھے پاکستانی بھی سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کا سوچتے ہیں۔ چلڈرن ہسپتال لاہوراپنی نوعیت کامنفردسرکاری ہسپتال ہے۔ چلڈرن ہسپتال لاہوربچوں کے علاج ومعالجہ کے حوالہ سے ایشیاء کا سب سے بڑاسرکاری ہسپتال ہے۔یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزکا کریڈٹ بھی ہماری حکومت کوجاتاہے۔یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزدنیاکی پہلی چائلڈہیلتھ یونیورسٹی ہے۔پاکستان ماں اور بچے کی دوران زچگی اموات کی شرح میں واضح کمی لانے کا سیگنیٹری ہے۔پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔عوام کو مختلف خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے ریسرچ انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزکو ہائرایجوکیشن کمیشن نے بھی سراہاہے۔ہم یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزکا مقام بین الاقوامی یونیورسٹی کے برابرچاہتے ہیں۔ یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسز ڈگریاں جاری کرے گی۔یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزنے نرسنگ کالجزقائم کردئیے ہیں۔چلڈرن ہسپتال لاہورمیں بچوں کے دل کے آپریشن کئے جاتے ہیں۔چلڈرن ہسپتال لاہورمیں بچوں کے بون پیروٹرانسپلانٹ بھی ہورہے ہیں۔نومولودبچوں کے علاج ومعالجہ کے حوالہ سے بھی بہتراقدامات اٹھارہے ہیں۔ چالیس کروڑروپے کی لاگت سے چلڈرن ہسپتال لاہورمیں بچوں کے لئے پنجاب کاپہلابرن یونٹ بننے جارہاہے۔دوسرے نیونیٹالوجی یونٹ کا قیام بھی ہماری حکومت کاکارنامہ ہوگا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔نیونیٹالوجی یونٹ 31دسمبرتک مکمل فعال کردیں گے۔ گنگارام ہسپتال میں مدراینڈچائلڈبلاک کی ایمرجنسی ایک ہفتے میں شروع کردیں گے۔گنگارام ہسپتال میں مدراینڈچائلڈ بلاک کو مارچ2023تک مکمل طورپرفعال کردیں گے۔وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی گنگارام ہسپتال میں مدراینڈچائلڈ بلاک کی ایمرجنسی کا افتتاح کریں گے۔چلڈرن ہسپتال لاہور1160بستروں پر مشتمل ہسپتال ہے۔ گنگارام ہسپتال میں مدراینڈچائلڈبلاک ایک ریفرل ہسپتال ہوگا۔ گنگارام ہسپتال کے مدراینڈچائلڈبلاک میں ٹیلی میڈیسن کا شعبہ بھی قائم کیاجائے گا۔
انہوں نے مذید کہا کہ پنجاب میں پانچ اضلاع لاہور،اٹک،میاں والی،لیہ اور ڈی جی خان میں مدراینڈچائلڈ ہسپتال آخری مراحل میں ہیں۔ اس کے علاوہ بہاولنگر،ملتان اور راجن پورمیں بھی مدراینڈچائلڈہسپتال بنائے جارہے ہیں۔پنجاب میں مجموعی طورپر11 مدر اینڈ چائلڈہسپتال بنائے جارہے ہیں۔پنجاب میں 11میں سے 9مدراینڈچائلڈہسپتال آخری مراحل میں ہیں۔ پنجاب میں مدراینڈچائلڈ ہسپتالوں کاکریڈٹ بھی تحریک انصاف کی حکومت کوجاتاہے۔میاں والی میں مدراینڈچائلڈہسپتال انشاء اللہ عالمی معیارکاہوگا۔کوروناکے دوران پنجاب نے سب سے زیادہ آبادی کو ویکسینیٹ کیاہے۔چین میں دوبارہ سے سمارٹ لاک ڈاؤنز کاآغازہوچکاہے۔الحمداللہ پاکستان میں کوروناکی صورتحال قابومیں ہے۔ پنجاب میں وبائی بیماریوں پر قابوپانے کیلئے بھی ڈائریکٹوریٹ بنارہے ہیں۔عمران خان کی حالت بہتردیکھ کرخوشی ہورہی ہے۔اطلاعات کے مطابق عمران خان کے آج دوبارہ ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ ٹیسٹوں کی رپورٹ کے بعد عمران خان کی موومنٹ کا فیصلہ کیاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سب کہہ رہے تھے کہ عمران خان کو گولیاں نہیں لگیں۔ہم نے خوداپنی آنکھوں سے عمران خان کو گولیاں لگنے سے زخمی ہوتے دیکھاہے۔ حقیقی آزادی مارچ کا پڑاؤآج دینہ میں ہوگا۔حقیقی آزادی مارچ جیسے جیسے اسلام آبادکے قریب پہنچ رہاہے وفاقی حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ تحریک انصاف نے ن لیگ کو مکمل لیول پلے فیلڈ فراہم کیاہے۔عمران خان نے آٹھ نشتوں میں سے سات نشتوں پر جیت کر وفاقی حکومت کو صاف پیغام دیاہے۔ پاکستان کی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ روزانہ لاکھوں کی تعدادمیں عوام حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کرتی ہے۔ عوام کے ہردلعزیزرہنماعمران خان پرقاتلانہ حملہ انتہائی افسوس ناک ہے۔اس وقت سروے کے مطابق پاکستان کی 60فیصدآبادی عمران خان کے ساتھ ہے۔ وفاقی حکومت عوام کو اب بیوقوف نہیں بناسکتی۔مجرم عمران خان پرگولیاں چلانے کے اگلے پندرہ منٹ میں پکڑا گیا۔ مجرم نے گرفتارہونے کے بعد اعترافی بیان بھی جاری کردیا۔