جمعہ, جون 20, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

ڈاکٹروں کیخلاف بچے کے اغوا کا مقدمہ خارج کیا جائے ؛ پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن

پاکستان پیڈیا ٹرک ایسو سی ایشن ( پی پی اے )نے گزشتہ روز سکھر کے سول اسپتال میں نومولود بچے کے اغواء پر ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پاکستان پیڈیا ٹرک ایسو سی ایشن کے صدر پروفیسر جمال رضا اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر خالدشفیع کے دستخط سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز سول اسپتال سکھر سے کسی نا معلوم خاتون نے نومولودبچے کو اغو اء کرلیا ہے۔

یہ بچہ اسپتال میں اپنے والدین ، دادا اور دادی کے ساتھ تھا اس دوران اغواء کا واقعہ پیش آیا تھا۔کوئی نامعلوم خاتون ان سے یہ بچہ لے کر چلی گئی۔ ڈاکٹرز اسپتال میںمریضوں کے طبی دیکھ بھال کے ذمہ دار ہیں جبکہ اسپتال کی سیکورٹی کے انتظامات ڈاکٹروں کے دائرہ کار میں نہیں آتی ہے۔

پاکستان پیڈیا ٹرک ایسو سی ایشن ڈاکٹروں کے خلاف بچے کے اغواء کابے بنیااد اور ناجائز کیس کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے اور انتظامیہ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قسم کے واقعات پر نظر رکھے۔

پاکستان پیڈیا ٹرک ایسویسی ایشن کے صدر پروفیسر جمال رضا اور سیکریٹری جنرل ڈاکڑ خالدشفیع نے مشترکہ بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر صحت عذرا پیچوسے اس واقعہ پر فوری ایکشن لینے کی درخواست کرتے ہوئے ڈاکٹروں کے خلاف بے بنیاد مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔