اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس میں عالمی یوم خوراک پر آگہی سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں صحت مند غذاپھلوں، سبزیوں اورخشک میوہ جات کے فوائد بتائے گئے جوکہ جسمانی قوت مدافعت بحال رکھنے میں فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔
پروفیسرڈاکٹر محمد مسرور نے ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارانصب العین ہے کہ ہیلتھ سائنسز کے شعبہ سے تعلیم یافتہ نوجوان اپنے بہتر مستقبل کے ساتھ اقراءیونیورسٹی کا بھی نام روشن کرسکیں ۔
مہمان خصوصی انٹیگریٹیو نیوٹریشن ہیلتھ کی کوچ امینہ مجیب خان نے کہا کہ جسم میں نیوٹریشنز کو بہتر رکھنے کے لیے تازہ سبزی، گوشت، انڈے ،دودھ ،صاف پانی، 3 وقت کا کھانا کھانے اور دیگر اشیاءکامتوازن استعمال کرنے کی اشد ضرورت ہے جس سے آپ کی صحت ہمیشہ بحال رہے گی اور سستی پیدا نہیں ہوگی۔
انہوں نے شعبہ نیوٹریشن کے سربراہ سے گذارش کی کہ آئندہ بھی اس طرح کی آگاہی سیمینار منعقد کروائیں تاکہ یہاں کے طلباءکو متوازن غذاآرام و نیند اور ورزش کی طرف متوجہ کیا جاسکے۔اس موقع کی مناسبت سے طلباءنے مختلف غذاؤںاور ان کے استعمال کے حوالے سے تیار اشیاءاور پوسٹربھی آویزاں کئے۔
تقریب کے اختتام پر پروفیسرڈاکٹر محمد مسرورنے امینہ مجیب خان کو شیلڈ پیش کی اور مقابلے میں کامیاب ہونے والے طلبا ءمیں اسناد بھی تقسیم کیں۔اس موقع پر ڈاکٹر ضیاد فرقان، ڈاکٹر طوبیٰ محفوظ اورلیکچرار لورنر چکوٹو بھی شامل تھیں۔نظامت کے فرائض ٹریسا شکیل اور وردا صغیر نے سر انجام دیئے۔