جمعرات, جون 19, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

کراچی میں ڈینگی سے ہلاکت : سندھ میں رواں سال ہلاکتوں کی نصف سنچری مکمل

کراچی میں ایک اور ہلاکت نے سندھ میں رواں سال ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کی نصف سنچری مکمل کر دی ہے ۔ بدقسمتی سے محکمہ صحت سندھ کے ناقص اقدامات کے باعث 50ہلاکتیں رپورٹ ہوگئیں ۔

محکمہ صحت سندھ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں ایک ہلاکت اور 242 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ضلع کورنگی میں سب سے زیادہ 71افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ۔

اعدادوشمار کے مطابق ضلع شرقی میں 65،ضلع وسطی میں 38،ضلع جنوبی میں27،ضلع ملیر میں 24،ضلع غربی میں 8اور ضلع کیماڑی میں9افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

کراچی میں رواں ماہ اب تک 3461افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ رواں سال ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11941ہوچکی ہے ۔

محکمہ صحت سندھ کے اعدادوشمار کے مطابق حیدرآباد سے102،جامشورو سے2،تھرپارکر سے3،میر پور خاص سے11،عمر کوٹ سے 7،قمبر شہداد کوٹ 2،سکھر 4،خیر پور 1،سانگھڑ 1 اور شہید بے نظیر آباد میں ڈینگی وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔

سندھ میں روان ماہ اب تک4593کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال 14747کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ انتقال کرجانے والوں کی تعداد 50 ہوچکی ہے ۔