ہفتہ, جون 21, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

الخدمت کو جعفر برادرز نے مچھر مار اسپرے مشینیں اور مچھر کش ادویات فراہم کر دیں

الخدمت کراچی کو جعفر برادرز پرائیویٹ لمیٹڈ کراچی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی کے تیزی سے پھیلاو کے پیش نظر اسپرے مشین اور اسپرے میں استعمال ہونے والی دوا عطیہ کردی ہیں ۔اس سلسلے میں فیومیگیشن مشین اور دوا حوالے کر نے کی تقریب جمعہ کی صبح جعفر برادرزکے دفتر میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں سی ای او الخدمت کراچی نوید علی بیگ ،ایگز یکٹوڈائریکٹرراشد قریشی،منیجر ڈیزاسٹر سرفراز شیخ ، سی ای اوجعفر برادر گروپ آف کمپنیز فرید ہارون جعفر،ڈائریکٹر کارپوریٹ سروسز صابر زیدی،منیجر فنانس طارق روف ،گل رخ حسن ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشن ،سی ای او انری اینڈ آٹو میشن محمد عامر سلمان بھی موجود تھے۔

سی ای او جعفر برادرپرائیویٹ لمیٹڈ فرید ہارون جعفر نے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے مشکل وقت ہے،جب ایک طرف تو قوم کو سیلاب کی وجہ سے شدید مشکلات کاسامنا ہے،دوسری جانب وبائی امراض بھی سر اٹھا رہے ہیں ۔الخدمت نے سیلاب کے بعد بھی اور اس سے پہلے بھی ہمیشہ کراچی میں اسپرے کی بہترین مہم چلائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے کاموں کا اعتراف کرتے ہیں ،جس کوسامنے رکھتے ہوئے ہم نے الخدمت کو یہ فیومیگیشن مشین عطیہ کی ہے ۔ہم مل کر اس کام کو کریں گے۔ ہم متاثرین کی بحالی میں الخدمت کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے۔

ڈائریکٹر کارپوریٹ سروسز صابر زیدی نے کہا ڈینگی اس وقت بڑا چیلنج بنا ہوا ہے ،اسپتالوں میں بہت رش ہے۔ ڈینگی سے بچاو کا اسپرے وقت کی ضرورت ہم الخدمت کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، اسی لیے ہم نے الخدمت کے ساتھ مل کر یہ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی ای او الخدمت نوید علی بیگ نے کہا کہ وہ جعفر برادرپرائیویٹ لمیٹڈکے مشکور ہیں کہ وہ الخدمت کے کاموں کی وجہ سے اس پر بھرپور اعتمادکرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت پورے کراچی میں ڈینگی سے بچاو کیلئے اسپرے کررہی ہے جبکہ اس حوالے سے الخدمت کی ایک تاریخ ہے۔

الخدمت نے کورونا کے دنوں میں بھی پورے شہر میں اسپرے مہم کامیابی سے چلائی ۔موسمی تبدیلی ،سخت حالات یا سیلاب کے دنوں میں الخدمت اسپرے مہم میں پیش پیش رہتی ہے،جبکہ الخدمت حالیہ سیلاب سے متاثرہ سندھ کے علاقوں اور کراچی میں بھی بڑی اسپرے مہم جاری رکھے ہوئے ہے ۔