اتوار, جون 22, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

خیبر پختونخوا کی عوام کے لئے خوشخبری ؛ پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نئی ٹیکنالوجی متعارف

خیبر پختونخوا کی عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں دل اور پھیپھڑوں کے علاج کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرادی گئی ہے ۔

ترجمان پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی رفعت انجم نے بتایا ہے کہ جدید ایکمو مشین کی مدد سے دل اور پھیپھڑوں کے علاج کا آغاز ہوگیا ہے۔ ابتدائی طور پر جدید مشین کی سہولت کمزور مریضوں کے لیے دستیاب ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکمو مشین پر ہر مریض کے علاج کا خرچہ 30 لاکھ روپے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایکمو ٹیکنالوجی پر علاج کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔