سندھ میں ڈینگی وائرس سے مذید 3ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد رواں سال صوبے میں ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 41ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق سانگھڑ ، کورنگی کراچی اور دادو سے ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں ۔
محکمہ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےد وران کراچی سے 314،حیدرآباد سے 44،مٹیاری سے 1،جامشورو سے 4،تھرپارکر سے 2، عمرکوٹ سے 4،میرپور خاص سے 8،لاڑکانہ سے 1،جیکب آباد سے 1،گھوٹکی سے 1،سکھر سے 3اور شہید بینظیر آباد سے 3کیسز رپورٹ ہوئے ۔
مجموعی طور پر سندھ سے 386کیسز سامنے آئے جس کے بعد رواں ماہ صوبے میں کیسز کی تعداد 1793جبکہ رواں سال 11947ہوگئی ہے ۔
دوسری جانب ہلاکتوں کی تعداد 41ہوگئی ہے جس میں سے 37کا تعلق کراچی ،1کا حیدرآباد ، 1کا دادو ،1کا عمر کوٹ اور 1کا تعلق سانگھڑ سے ہے ۔