لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈینگی بخار کے کیسز میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی 226 مریض رپورٹ ہوئے۔
ان کیسز میں لاہور سے 107، راولپنڈی سے 59 جبکہ گجرانوالہ سے 24 کیسز، ملتان سے 5، فیصل آباد، اوکاڑہ، گجرات اور ساہیوال سے 3 تین کیسز ،قصور، سیالکوٹ، خانیوال، حافظ آباد، جہلم، منڈی بہاؤالدین سے 2 کیسز بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں، چنیوٹ، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، اور میانوالی سے 1 ایک کیس شامل ہے ۔
جس کےبعد رواں سال پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 4537 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ جن میں لاہور سے ڈینگی کے کل 1867 کیسز بھی شامل ہیںتاہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی بخار سے 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیںجن میں لاہور سے 3، راولپنڈی اور گوجرانولہ سے 2دو جبکہ گجرات سے 1ہلاکت سامنے آئی ،صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1068 مریض داخل ہیں ۔
لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 240 مریض داخل ہیں ۔گزشتہ روز پنجاب بھر میں 2443 مقامات سے لاروا برآمد ہواجن میں سے لاہور میں 1127 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔