پیر, جون 23, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

لاہور ہیلتھ رپورٹرز کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں تقریب

لاہور ہیلتھ رپورٹر کی نومنتخب کابینہ اوراراکین کے اعزا ز میں چیئرپرسن ہمدرد پاکستان سعدیہ راشداور چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم کی جانب سے مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں ہیڈ آف آفس ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پنجاب ڈاکٹر جمشید احمد ،ڈاکٹر طاہر خلیل اوپل ،حکیم ڈاکٹر مشرف زیدی ، سید محمد اعظم بخاری نے شرکت کی۔

لاہور ہیلتھ رپورٹر کے چیئرمین زاہد چوہدری ، صدر کاشف ملک ، جنرل سیکرٹری سلمان چوہدری ، سینئر نائب صدر امداد اللہ قریشی ، نائب صدر امہ فروا ، فنانس سیکرٹری صابر اعوان ،جوائنٹ سیکرٹری میاں عامر جمیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس کے علاوہ سینئر صحافی اقتدار گیلانی، انصار زاہد، ابراہیم لکی، امریز خان، کاشف سلیمان، عثمان احمد بھٹی سمیت محکمہ صحت سے مقبول ملک او ردیگر نے شرکت کی ۔

تقریب کے آخر میں ہمدرد پاکستان کی جانب سے ایل ایچ آر کے صدر کاشف ملک کو شیلڈ بھی دی گئی ۔