اتوار, جولائی 6, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگی وائرس کے 26 کیسز رپورٹ

سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 26 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں رواں ماہ اب تک ڈینگی کے 371 کیس رپورٹ ہوچکےہیں جن میں 267 کا تعلق کراچی سے ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں 26 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 20 کا تعلق کراچی جبکہ 6 کا تھر سے ہے۔

کراچی میں سب سے زیادہ کیس ضلع وسطی میں 90، ضلع شرقی میں 60، ضلع کورنگی 28، ضلع ملیر میں 24، ضلع جنوبی میں 41 جبکہ ضلع غربی میں 24 کیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھ میں رواں سال 22 ستمبر تک ڈینگی وائرس کے 1736 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ صوبے میں ڈینگی وائرس سے 5 افراد جاں بحق بھی ہوئے جن میں سے 4 کا تعلق کراچی اور 1 کا تھر سے ہے۔