پولیو بورڈ کے اراکین نے لاہور پولیو پروگرام کے ماحولیاتی نمونوں کی سائٹ کا دورہ کیا جہاں پنجاب پولیو پروگرام کی سربراہ سندس ارشاد کی شرکاء کو بریفنگ دی۔پولیو بورڈ اراکین میں بل گیٹس، ڈبلیو ایچ او، یونیسف کے نمائندگان شامل تھے
اس موقع پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ماحولیاتی سائٹ بہت گنجان آباد علاقے میں واقع ہے پولیو ماحولیاتی نگرانی نظام لاہور کے 35 فی صد علاقے کو کور کرتا ہے۔
بورڈ کے اراکین کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ہائی رسک آبادیاں اس نالے میں ڈرین کرتی ہیں۔ ڈرین 37 کلومیٹر کے علاقے کو کور کرتا ہے۔جس پر بورڈکے اراکین نے یقین دہانی کرائی کہ ماحولیاتی سائٹس کو بڑھانے کے بارے غور کیا جا سکتا ہے۔بعد ازاں بورڈ کے اراکین دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔