اسلام اباد : وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے پولی کلینک ہسپتال کے زیر تعمیر توسیعی منصوبے کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی سیکرٹری ہیلتھ سید وقارالحسن، ڈی جی ہیلتھ اورجوائنٹ سیکرٹری ہیلتھ بھی موجود تھے۔
ایگزیکٹو ڈایریکٹر پولی کلینک نے ان کا استقبال کیا، وزیر صحت کو انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ پولی کلینک توسیعی منصوبہ تقریباً 16 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو گاپولی کلینک توسیع منصوبہ چار سو بیڈز پر مشتمل ہے
وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ یہ پبلک ہیلتھ کا منصوبہ ہے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے، دن رات کام کریں، ورکز کی تعداد کو بڑھائیں، اس منصوبے کی مانیٹرنگ کیلیے اگلے ہفتہ دورہ کروں گا۔
انہوں نے زیر تعمیر ہسپتال کو دی گئی ڈیڈ لاین سے پہلے مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی، مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ یہ پبلک ہیلتھ کا منصوبہ ہے اس میں تاخیر نہیں ہونی چاھیے اسلام آباد میٹروپولیٹن شہر ہے جہاں شہری آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اسلام آباد کے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ روز بروز بڑھ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی تعمیر سے نہ صرف اسلام آباد اور گردونواح کے شہریوں کو فائدہ ہوگا، مصطفی کمال نے وزارت صحت کے افسران کو منصوبے کو درپیش چیلنج کو ایڈریس کرنے کیلیے ضروری ہدایات جاری کیں