لاہور : صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرمحمد وسیم، ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر سائرہ افضل اور ہیڈ آف بیکٹیریا ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر صائمہ ایوب موجود تھیں۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔ ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر سائرہ افضل نے اس حوالہ سے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی استعدکار میں اضافہ کرنے کیلئے بنیادی اقدامات کا جائزہ لیا گیاہے۔ فیملی میڈیسن کو بھی فروغ دینے کیلئے مختلف تجاویز پرغورکیاگیاہے۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ آئی پی ایچ کو ریسرچ کا ایک شاندار سنٹر آف ایکسی لینس بنانا چاہتے ہیں۔ مختلف خطرناک بیماریوں کی تشخیص،جینز سکوئنسنگ اور پری وینشن کے حوالہ سے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کا انتہائی اہم کردارہے۔