پیر, جون 23, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

نگراں وزیر صحت سندھ سے روبوٹک سرجری پر تنازعہ ختم ہو گیا ، پروفیسر شاہد رسول

کراچی : جناح اسپتال کراچی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نے کہا کہ نگراں وزیر صحت سندھ اور میرے درمیان روبوٹک سرجری کا تنازع ختم ہوچکا ہے،فی الحال مزید روبوٹک سرجری روک دی گئی ہے،اس کا بجٹ اسپتال کے دیگر امور میں خرچ کیا جائے گا،ایس آئی یو ٹی کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کررہے ہیں،جس کے ذریعے ان کے سرجن ہمارے مریضوں کی بھی روبوٹک سرجری کریں گے۔

سیمینار کے شرکاء کا پروفیسر شاہد رسول کے ساتھ گروپ فوٹو

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو جناح اسپتال کراچی میں کانگو سے متعلق آگاہی سیمینارسےخطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر جناح اسپتال کے ڈین ڈاکٹر مسرور احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر نوشین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر یاسین عمرانی،ایمرجنسی کے مارننگ شفٹ انچارج اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر عرفان صدیقی،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر سلطان اور آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر فرخ رؤف سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کانگو ایک وائرل بیماری ہے جو زیادہ تر افریقہ میں ہوتی ہے،کانگو وائرس بنیادی طور پر ٹک کے کاٹنے سے یا ذبح کے دوران اور اس کے فوراً بعد متاثرہ جانوروں کے خون یا باقیات سے رابطے کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، آٹھ میں سے ایک شخص کو شدید بیماری ظاہر ہوتی ہے،ٹک سے متاثرہ جگہوں سے پرہیز کریں،لمبی آستینوں اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں تاکہ کپڑوں پر ٹِکس لگ جائے تو اس کو دیکھا جاسکے، جوتے اور کپڑوں پر کیمیکل ریپیلنٹ کا استعمال کریں۔

پروفیسر شاہد رسول ، پروفیسر مسرور احمد کو شیلڈ پیش کرتے ہوئے، ڈاکٹر نوشین بھی موجود

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم 300 بستروں پر مشتمل نیا ایکسیڈنٹ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ بنا رہے ہیں،ڈاکٹر نوشین اور ڈاکٹر عرفان کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے شعبہ حادثات میں کافی حد تک بہتر کر دی ہے۔بعدازاں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جے پی ایم سی پروفیسر شاہد رسول نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ نگراں کابینہ کے آنے سے صحت کے مسائل کا تعلق نہیں،اسپتالوں میں کانگو کے علاج کی صلاحیت موجود ہے،ہم نے اس کے لیئے دو وارڈز بنائے ہیں،ہمارے اسپتالوں میں ایک بھی مثبت کانگو کیس رپورٹ نہیں ہوا،روبوٹک کا تنازع ختم ہوچکا ہے،فی الحال روبوٹک سرجری روکی جارہی ہے،اس کا فنڈ دیگر سہولیات پر خرچ کیا جائے گا۔