منگل, جون 24, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

میپ میڈیکل سینٹر نیو کراچی کے تحت مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کراچی : میپ میڈیکل سینٹر نیو کراچی کے زیرِ اہتمام ورلڈ ڈائبیٹیز ڈے کی مناسبت سے مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں مریضوں کے مفت معائنے کے ساتھ ان کے ٹیسٹ بھی کیے گئے جبکہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر میپ میڈیکل سینٹر کے میڈیکل ڈائریکٹر  ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی نے شوگر کے مرض اور اس سے ہونے والی پیچیدگیوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شوگر میں مبتلا مریضوں کو اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے اور اس کے لئے جہاں کھانے پینے میں احتیاط ضروری ہے وہی پر روزانا کی بنیاد پر ورزش اور دواؤں کا استعمال بھی بہت ضروری ہے۔

 انہوں نے خاص طور پر جنک فوڈ کے خلاف اور وزن کو کم کرنے پر زور دیا اس موقع پر آنے والے مریضوں کے تمام ٹیسٹ جن میں شوگر بلڈ پریشر کولیسٹرول بی ایم ڈی اور ڈی پی این پی بھی فری کیے گئے اور آخر میں مریضوں میں شوگر فری کھانے کے پیکٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

 کیمپ میں آنے والے مریضوں اور انکے اہل خانہ نے میپ میڈیکل سینٹر کے اعلیٰ حکام اور خاص طور پر میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی کی خدمات کی بہت تعریف کی اور دعاء کی کہ اللّٰہ تعالیٰ میپ میڈیکل سینٹر سے جڑے ہر شخص پر اپنا خصوصی کرم نوازی فرمائے۔