پیر, جون 23, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

تیسری بیٹی کی پیدائش پر اقدام خودکشی کرنے والی خاتون وینٹی لیٹر پر منتقل ، حالت تشویشناک

لاہور : لاہور جنرل اسپتال کے لیبر روم کے واش روم سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کرنی والی خاتون کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کے لیے 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کا دماغ صحیح طور پر کام نہیں کر رہا ہے، خاتون کے ہاں 2 روز قبل قصور میں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قصور میں آپریشن کے بعد خاتون کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔

خاتون کو گزشتہ روز قصور سے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کا دوبارہ آپریشن کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ خاتون نے گزشتہ روز لیبر روم کے واش روم سے چھلانگ لگا دی تھی۔