جمعہ, جون 20, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آگاہی سیمینارسے خطاب

لاہور : نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کارڈیک ایم آرآئی کے عنوان پرمنعقدہ آگاہی سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سی ای او پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسرڈاکٹربلال محی الدین،ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹرتحسین،یوکے سے آئے کارڈیک ایم آر آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرعثمان اعجازشیخ ودیگرفیکلٹی ممبران اور ڈاکٹرزکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے ویژن کے مطابق کارڈیالوجی ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں مریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی24/7سہولت فراہم کررہے ہیں۔ ابھی تک پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں 2000کے قریب مریضوں کی پرائمری انجیوپلاسٹی کرچکے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کارڈیک ایم آرآئی کے عنوان پر پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی جانب سے آگاہی سیمینارمنعقدکیاگیاہے۔ ایم آر آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرعثمان اعجازشیخ نے کارڈیک ایم آرآئی بارے اپنے تجربات شئیرکئے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے یوکے سے آئے کارڈیک ایم آر آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرعثمان اعجازشیخ کی آمدپران کاشکریہ اداکیا۔