ہفتہ, جون 21, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سروسز ہسپتال کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

لاہور : سروسز ہسپتال کے بورڈ آفس میں ہسپتال مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کی۔اجلاس میں 09 نکاتی ایجنڈے پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔ ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر مختاراحمد، پروفیسر شہزاد انور، پروفیسر عارف ندیم، پروفیسر ندیم اسلم، ڈائریکٹر فنانس شاہد محمود، ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر باسط، چیف فارماسسٹ ڈاکٹر ماریہ، پروفیسر فائزہ بشیر بھی اجلاس میں موجود تھے ۔

ڈائریکٹر فنانس شاہد محمود نے ہسپتال میں بجٹ کے استعمال اور مزید بجٹ کی دستیابی کیلئے کمیٹی کو دیگر امور سمیت۔ڈاکٹر قذافی کی صحت سہولت کارڈ کے ضمن میں علاج معالجہ پر کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سمز پروفیسر فاروق افضل نے کہا کہ سروسز ہسپتال میں 40 بیڈز پر مشتمل انتہائی نگہداشت یونٹ اور ماڈلر آپریشن تھیٹرز بنائیں جائیں گے، تنظیم میں صلاحیتوں کی تعمیر، بااختیار اور احتساب سے تنظیم مضبوط ہوتی ہے

ان کا مذید کہنا تھا کہ سروسز ہسپتال میں پیشنٹ کیئر کے ضمن میں نرسنگ سٹاف کا اہم رول ہے۔ ایم ایس سروسز ہسپتال نے کہا کہ بہترین صحت سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں اِس ضمن میں تمام شعبے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔