لاہور : عالمی شہرت یافتہ جنرل اسپتال لاہور آئی یونٹ 3 کے سربراہ پروفیسر حسین احمد خاقان کو امراض چشم کے لئے ان کی 16 سالہ خدمات کے پیش نظر سنئیر اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔آپ پہلے پاکستانی ہیں جن کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔اس سے پہلے آپ 2015 چین میں کم عمر ترین آفتھلمولوجسٹ کا اچیومنٹ ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔
ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں ہونے والی اس انٹرنیشنل کانفرنس میں پروفیسر خاقان کو اندھے پن سے بچاؤ پر اعلی ترین ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ پروفیسر خاقان نے کانفرنس میں اپنی تحقیقاتی مقالے بھی پڑھے ، انسٹرکشن کورس کروانے کے علاوہ انہوں نے بیرون ملک کے آئ سرجنز کو آنکھوں کے پردہ بصارت کے پیچیدہ آپریشن کی ٹریننگ دی۔
اس اہم موقعہ پر پروفیسر حسین احمد خاقان کو وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم ، سیکریٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور پرنسپل پی جی ایم آئ پروفیسر الفرید ظفر نے مبارک دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے دیار غیر پاکستان کا نام روشن کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔آپ کے یہ دو عالمی ایوارڈ نوجوان ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائ اور رہنمائی کریں گے بلاشبہ پاکستانی ڈاکٹر پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں