کراچی :کالج آف نرسنگ لیاری جنرل اسپتال کے طلبا نے سابق پرنسپل شبانہ بلوچ کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے ۔ اس موقع پر شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
طلبا کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز شبانہ بلوچ نے پریس کلب پر خود سوزی کا ڈرامہ رچایا اور آج کالج کو بند کر دیاجس کے باعث آج بھی تدریس کا عمل معطل رہاجس سےان کی پڑھائی متاثر ہوئی اور ا نہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔طلبا کا مذید کہنا تھا کہ انہیں وظائف بھی نہیں دیئے جاتے جس سے وہ پڑھائی کے ساتھ ملازمت کرنے پر مجبور ہیں ۔
واضح رہے کہ شبانہ بلوچ کو طلبا کے وظائف نہ دینے اور خر د برد پر ہٹایا گیا اور ان کا تبادلہ کیا گیا لیکن انہوں نے چارج نہیں چھوڑا جس پر انہیں اظہار وجوہ کا نوٹس بھی دیا گیا لیکن انہوں نے عہدہ چھوڑنے کے بجائے منگل کو پریس کلب کے باہر خود سوز ی کی کوشش کی ۔