پیر, جون 23, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سول اسپتال میں ایم ایس اور ڈائریکٹر کیوجہ سے ادویات کی قلت پیدا ہو گئی

کراچی(رپورٹ : مانک کنگرانی) اختیارات کی جنگ نے ڈاکٹر رتھ کے ایم فائو سول اسپتال میں ہزاروں مریضوں کی زندگی دائو پر لگا دی ، ادویات کی شدید قلت کے باعث او پی ڈی بھی شدید متاثر ہونے لگی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر رتھ کے ایم فائو سول اسپتال کے ایم ایس و ڈائریکٹر کے درمیان کرپشن کے مال پر حصہ کی تقسیم کے معاملے سے شروع ہونے والی جنگ شدت پکڑ گئی ، اختیارات کی اس لڑائی نے مختلفہ وارڈز میں داخل مریضوں سمیت ہزاروں مریضوں کی زندگی دائو پر لگا دی ہے جبکہ ادویات کی قلت کے باعث او پی ڈی بھی شدید متاثر ہوئی ہے ۔

ڈاکٹر رتھ کے ایم فائو سول اسپتال میں میں ملک بھر سے مختلف امراض کے مریض آتے ہیں ، خصوصاً بلوچستان کے مریض سول اسپتال میں آتے ہیں ۔

مذید پڑھیں : شکارپور کے بعد سول اسپتال سکھر میں بھی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا علامتی جنازہ نکال دیا گیا

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر زین العابدین شاہ جن کے پاس ڈی ڈی او پاور ہیں ۔ ایم ایس کی جانب سے بھیجے جانے والے بل روک دیتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ادویات کی کمپنیوں نے ادویات کی فراہمی بند کر دی ہے یہی جس کی وجہ سے ہزاروں مریضوں کی زندگی دائو پر لگی ہوئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ معاملات سنبھالنے کے لئے لوکل پرچیز (ایل پی )کی مد میں ادویات خرید رہی ہے ۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ لوکل پرچیز کے ذریعے بھی انتظامیہ کے کرپشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ واضح رہے کہ اکثر اسپتالوں میں ایل پر ادویات کی فراہمی کا سلسلہ اس لئے بھی جاری رکھا جاتا ہے کہ اس میں کرپشن زیادہ اور پکڑائی دینے کے چانس کم ہوتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ادویات کی کمی کے باعث ایک طرف او پی ڈی متاثر ہوئے ہے تو دوسری طرف اسپتال میں داخل مریضوں کی زندگی دائو پر گئی ہے ۔ ان معاملات کے بارے میں معلومات لینے کہ لئے ڈائریکٹر ڈاکٹر رتھ کے ایم فائو ڈاکٹر زین العابدین شاہ سے رابط کیا گیا تو ڈائریکٹر نے آدھے سوال کا جواب دینے ہوئے کہا کہ ادویات کی کمی صرف سول اسپتال کا مسئلہ نہیں ہے ، ہر اسپتال اس صورت حال اس سے دوچار ہے ۔

دوسری جانب ایم ایس ڈاکٹر روبینہ بشیر سے جب رابطہ کیا گیا تو ایم ایس نے کہا کہ ڈائریکٹر و ایم ایس کے درمیان اختیارات کہ معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ہیں ۔