لاہور : سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس ریٹائرڈ محمد بلال خان کو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ آف کمشنرز کاچیئرپرسن منتخب کر لیا گیا۔کمیشن کے نئے تشکیل شدہ بورڈ آف کمشنرزکے پہلے اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ بلال خان کو منتخب کیاگیا،جس میں ڈاکٹر طلعت افزا،سلمان صدیق،پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد تسنیم،سمیع ابراہیم،ڈاکٹر محمد شفیق پتافی،ڈاکٹر عمر فاروق خان،ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی اور ہمیش خان نے شرکت کی۔
جسٹس (ر)بلال خان پاکستان کے معروف قانون دان ہیں۔وہ پنجاب کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل،لاہور ہائیکورٹ کے جج اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
چیئر پرسن نے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ موجودہ بورڈ پنجاب میں صحت کی خدمات، معیار میں بہتری اور اتائیت کے خاتمے کے لیے موثر حکمت عملی کے ذریعے کمیشن کی کارکردگی اور کام کوآگے بڑھایاجائے گا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ فراہمیِ صحت کے معیارات اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمدکرواکے صحت کی خدمات کو مزید بہتر کیا جائے گا اور کمیشن اس کو ہر ممکن طریقہ سے ممکن بنائے گا۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسر پی ایچ سی ڈاکٹر محمدثاقب عزیزنے بورڈ کو کمیشن کے پس منظر،دائرہ کار، غرض و غائت اور اب تک کے کام وکارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔ بورڈ نے کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سابق بورڈ آف کمشنرز،موجودہ سی ای اورکمیشن کی خدمات کی تعریف کی۔