جمعہ, جون 20, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

کورنگی کا رہائشی ڈینگی وائرس کا نشانہ بن گیا

کراچی میں ڈینگی وائرس سےا یک اورہلاکت ہو گئی ہے ۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورنگی کا رہائشی مرد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوکرانڈس اسپتال میں انتقال کرگیا ۔

محکمہ صحت سندھ کے اعدوشمار کے مطابق ضلع شرقی میں 28،ضلع وسطی میں 33،ضلع کورنگی میں 20،ضلع جنوبی میں 19،ضلع غربی میں 12،ضلع ملیر میں 6اور ضلع کیماڑی میں 4ڈینگی وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں ماہ کراچی میں اب تک 5ہزار738کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال شہر میں 14ہزار 218کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

محکمہ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی سے122کیسز سامنے آئے ۔ حیدرآباد سے 35،جامشورو سے 1، دادو سے 1،ٹھٹھہ سے1،عمرکوٹ سے7،تھرپارکر سے 3،میرپور خاص 7،گھوٹکی سے 1،خیر پورسے 1،سکھر سے 5، نوشہرو فیروز سے1اور شہید بینظیر آباد سے 2کیس سامنے آئے ۔

مجموعی طور پر سندھ سے 187کیسز سامنے آئے ۔ سندھ میں رواں ماہ کیسز کی تعداد8223جبکہ رواں سال 18پزار 377ہوگئی ہے ۔ صوبے میں اب تک 55ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں ۔