جمعرات, دسمبر 12, 2024

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

مال روڑ اسمبلی کے سامنے لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کا احتجاج ؛ صوبائی وزیر داخلہ کی گاڑی روک لی

مال روڈ اسمبلی کے سامنے لیڈی ہیلتھ وزیٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق میںدھرنا دے دیا۔ احتجاج کے دوران صوبائی وزیر داخلہ کی گاڑی روک لی۔لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگی۔پولیس نے روکاٹیں کھڑی کر کے سڑک بند کر دی جس کے باعث شہریوں کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس کی جانب سے مال روڈ، کوینز روڈ، ایجرٹن روڈ کو چاروں اطراف بند کر دیا گیا ہے ۔

مختلف اضلاع سے آئی ہیلتھ وزیٹرز احتجاج میں شریک ہیں جنہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی اپنا وعدہ پورا کریں ،مظاہرے میں شریک خواتین نے اپنے مطالبات بتاتے ہوئے کہا کہ لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کو رسک الاونس دیا جائے ،ایل ایچ وی کو گریڈ 14 میں ترقی دی جائے،لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کو مستقل کیا جائے اورترقی پانے والی ہیلتھ وزیٹرز کی تنزلی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔دوسری جانب لیڈی ہیلتھ ویزیٹرز نے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کی پنجاب اسمبلی کے باہر گاڑی روک لی۔وزیر داخلہ مال روڈ پر پنجاب اسمبلی جا رہے تھے کہ ان کا راستہ روک لیا مگر وہ گاڑی سے باہر نا نکلے جس کے بعدپولیس نے بحفاظت وزیر داخلہ کو پنجاب اسمبلی پہنچا دیا ۔

لیڈی ہیلتھ ویزیٹرز کا احتجاج بدستور جاری ہے اور انہوں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔