جمعرات, دسمبر 12, 2024

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پنجاب کو پولیو فری بنانا اولین ترجیح ہے : ڈاکٹر محمد اختر ملک

صوبائی وزیر برائے پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر محمد اختر ملک نے گورنمنٹ ٹاؤن اسپتال ایس بلاک ملتان میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال اور دیگر افسران صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔انہوں نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال نے بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔ انسداد پولیو قومی مہم 22 تا 26 اگست جاری رہے گی۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد اختر ملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب کو پولیو فری بنانا اولین ترجیح ہے۔پنجاب بھر میں کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔تمام والدین اپنے پانچ سال تک عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔آج کے دو قطرے آنے والی صحتمند نسلوں کی ضمانت ہیں۔والدین سے اپیل ہے کہ پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے پلائیں اور اپنے بچوں کی عمر بھر کی معذوری کے دروازے بند کردیں۔

سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اقبال نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں فکسڈ اور موبائل ٹیمیں انسداد پولیو قومی مہم میں ڈیوٹی سرانجام دیں گیاس بار زیرو مسنگ چائلڈ پالیسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔