پیر, جون 23, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں اہم اجلاس کا انعقادہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان،سپیشل سیکرٹریز،ایڈیشنل سیکرٹریز اورپنجاب بھرکے وائس چانسلرز،پرنسپلز،سی ای اوزاور ایم ایس حضرات نے شرکت کی۔

اجلاس میں سپیشل سیکرٹری محمد عثمان اور ایڈیشنل سیکرٹریزمیں ڈاکٹرعاصم الطاف،ڈاکٹرحافظ شاہدلطیف اور زاہدہ نے شرکت کی۔اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹرجاویداکرم،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان اوروائس چانسلر فیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرظفرچوہدری نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات،ترقیاتی منصوبوں،یونیورسل ہیلتھ انشورنس،خالی اسامیوں پر بھرتی سمیت دیگرامورکا تفصیلی جائزہ لیا۔اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کورونااورڈینگی کی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ آج محکمہ صحت کے تمام ذمہ داران کا اکٹھ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کوسہولت دینے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنااولین ترجیح ہےپنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ہر آنے والا مریض ہمارے لئے وی آئی پی ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عام آدمی کا معیارزندگی بہترکرنے کی کوشش کی ہےآج تمام ذمہ داران کو مریضوں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیداکرنے کی ہدایت کرناچاہتاہوں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو بہترعلاج گاہیں بنانے کیلئے ہمیشہ کی طرح اپنا کرداراداکریں گے۔آج انسانیت کی خدمت کرنے والے تمام ڈاکٹرزکوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پوراکیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنایاجائے۔تمام سرکاری ہسپتالوں میں کنٹریکٹ کے مطابق ایچ آر مکمل ہونی چاہئےپنجاب کی طبی درسگاہوں میں وسکولرسرجری جیسی اور سپیشلٹیزمیں ڈگری پروگرام کابھی آغازکیاجائے گا۔انسانیت کی خدمت کرنے کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں پڑتی۔ڈاکٹری ایک پیغمبرانہ پیشہ ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے ذریعے پنجاب کی عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دیناچاہتے ہیں۔یونیورسل ہیلتھ انشورنس وزیراعظم محمد شہبازشریف کا برین چائلڈہے۔پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمیں محنت کرنی ہوگی۔جبکہ سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے کہا کہ پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے کمی کوتاہیوں کودورکیاجارہاہےپنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے حالات کاجائزہ لیا جارہاہے۔