ے کر مختلف ہسپتالوں میں تعینات کر دیا۔
ڈاکٹر من سلویٰ سہیل بٹ کو جناح ہسپتال لاہور، ڈاکٹر سیمی تاج جناح ہسپتال لاہور، ڈاکٹر ریحانہ رشید ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتالسرگودھا، ڈاکٹر شگفتہ وسیم ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال، ڈاکٹر نازش نسیم بٹ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں پی ڈبلیوایم او تعینات
۔ڈاکٹر نوید انجم نشتر ہسپتال ملتان، ڈاکٹر رخسانہ حمید انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور، ڈاکٹر روحی جبار علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور، ڈاکٹر شازیہ بٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ میں تعینات۔ ڈاکٹر تسنیم کوثر قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور، ڈاکٹرعظمیٰ حمید جناح ہسپتال لاہور، ڈاکٹر روبینہ چوہدری گنگا رام ہسپتال لاہور، ڈاکٹر نبیلہ طارق نشتر ہسپتال ملتان میں تعینات کر دیا گیا ۔
ڈاکٹر نورین روحی سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور، ڈاکٹر راحیلہ محمود بٹ سروسز ہسپتال لاہور اور ڈاکٹر راحیلہنواب پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور میں پرنسپل ویمن میڈیکل آفیسر تعینات کر دیا گیا۔
سابق ایڈیشنل ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کنیز فاطمہ رضوی کو ریٹائرمنٹ 2021-4-9 سے ایک روز قبل پنجاب سول سرونٹس ایکٹ1974 کے سیکشن (7)8 کے تحت پرنسپل ویمن میڈیکل آفیسر کے عہدے پر ترقی دے کر لاہور جنرل ہسپتال لگا دیا گیا۔اس ضمن میںمحکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔