محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے زیر انتظام نئے و جاری ترقیاتی سکیموں سمیت انٹرنل ڈیلیوری یونٹ کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں محکمہ کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹریزصالحہ سعید اور فاطمہ شیخ، ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈائریکٹر سی ڈی سی،پراجیکٹ ڈائریکٹرز پی ایم یو، آئی آر ایم این سی ایچ اور ایچ سی آئی پی پروگرامز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔
اس حوالے سے سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ تمام ڈسپنسریز میں ادویات، آلات اور ماں بچہ کی صحت سے متعلق سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اٹک، میانوالی،بہاولنگر،لیہ اور راجن پور میں 200 بیڈز پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔لیڈی ہیلتھ سپروائزر اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کی اپگریڈیشن کی جارہی ہے۔
انہوں نے مذید کہا کہ تمام بی ایچ اوز میں میں نئے بیڈز اور نئے آلات فراہم کیے جا رہے ہیں۔ تمام بی ایچ یوز اور ار ایچ سیز میں مریضوں کو فراہم کردہ ادویات کا الیکٹرونک میڈیا ریکارڈ، درست ڈیٹا انٹری اور تربیت یافتہ سٹاف فراہمی کیا جائے گا۔ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں سی ٹی سکین اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ایم آر ائی کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔