کراچی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 162 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ کے اعدادو شمار کے مطابق ضلع کورنگی میں 27 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع شرقی میں 30، ضلع وسطی میں52، ضلع کیماڑی میں8، ضلع جنوبی میں17، ضلع غربی میں 17 اور ضلع ملیر میں 8کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 53 ہوگئی جن میں سے 47 کا تعلق کراچی سے ہے۔رواںماہ کراچی میں ڈینگی کے4ہزار 9سو59کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال کراچی میں 13ہزار 4سو 39کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔
سندھ کے دیگر اضلاع حیدرآباد میں 41،جامشورو مین 2،سجاول میں 2،عمر کوٹ میں 9،میر پور خاص میں 8 اور تھرپارکر میں 2کیسز رپورٹ ہوئے ۔محکمہ صحت سندھ کے اعدادوشمار کے مطابق سکھر میں 3،گھوٹکی مین 1،خیر پور میں1،نوشہرو فیروز میں 1،سانگھڑ میں 1اور شہید بے نظیر آباد میں ایک ڈینگی وائرس کا کیس رپورٹ ہوا ہے ۔
سندھ میں رواں ماہ 6968کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال سندھ میں 17ہزار 1سو 22کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔